پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے : میاں ایوب

12 مارچ 2013

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کئے جاتے تو سانحہ بادامی باغ جیسا واقعہ رونما نہیں ہو سکتا تھا۔ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی اقلیتوں کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی مشکل کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔