جپسی میلہ آج شروع ہو گا

12 مارچ 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب، فلاحی تنظیم گود اور چلڈرنز لائبریری کمپلیکس کے اشتراک سے خواتین کیلئے نمائش اور دو روزہ پانچواں جپسی میلہ آج شروع ہو گا۔ اس کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کے اظہار کو لوگوں تک پہنچانا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بطور پیشہ ترغیب دینا ہے، میلے کا تھیم ”تعلیم سب کے لئے، خانہ بدوشوں اور ان کے بچوں کی تعلیم کے بغیر نامکمل ہے۔ میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر ذکیہ شاہنواز کریں گی۔