مسلم لیگی خواتین رہنماﺅں کا بادامی باغ واقعہ کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین معاونین نے کہا ہے کہ اسلام رواداری اور سلامتی کا مذہب ہے اور دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ نسیم بانو، رخسانہ کوکب اور سلمیٰ بٹ نے ان خیالات کا اظہار بادامی باغ واقعہ کے متاثرین کے کیمپ کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کی خلاف ورزی کی باقاعدہ سزا موجود ہے تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔