شہباز شریف کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے عزیزالرحمن چن، طارق گجر
لاہور (خبر نگار) نائب صدر پیپلزپارٹی پنجاب عزیز الرحمان چن اور طارق گجر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی غفلت اور نااہلی کے باعث سانحہ جوزف کالونی رونما ہوا اور دنیا بھر میں ملک و قوم کی بدنامی ہوئی، شہباز شریف کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے عدالتی کمشن تشکیل دیں۔