مسلم لیگ ن ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہو چکی ہے: ثمینہ خاور حیات
لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مالی بحران پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تین ماہ سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کی‘ جس سے مریضوں کے مفت علاج معالجہ مکمل طور پر بند ہو گیا۔ مسلم لیگ ن اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غیر مقبول ہو چکی ہے۔