خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ بلاشبہ خواتین کو جتنے حقوق دین اسلام میں حاصل ہیں اس کا کسی دوسرے مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن مجید کی سورت ”النسائ“ تو خواتین کے حقوق کے چارٹر کا درجہ رکھتی ہے۔