اندھیروں کا مقابلہ توحید و رسالت کے نور ہی سے کیا جا سکتا ہے: اشرف آصف جلالی

12 مارچ 2013

لاہور( خصوصی نامہ نگار) ادارہ صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے معاشرے میں موجودہ اندھیروں کا مقابلہ توحید ورسالت کے نور ہی سے کیا جاسکتا ہے ،کار کن عقیدہ توحید و رسالت کا پیغام لے کر گلی گلی اور نگر نگر پھیل جائیں ، اس امر کا اظہار انہوں نے ادارہ صراط مستقیم جنوبی لاہور کے زیر اہتمام پانچویں عقیدہ توحید سیمینار کے سلسلہ میں رابطہ مہم کے سلسلہ میں”ربط ملت کنونشن“ میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں الحادی سوچ ،نام نہادی روشن خیالی اور مسلم اُمہّ کو رسم و رواج اور فیشن کی بھینٹ چڑھانے والی قوتوںسے ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہو گا اسلامی تہذیب و تمدن اور اسلامی طرز زندگی ہی کی بنیاد پر انسان حیوانوں سے ممتاز اورمحترم ہے نام نہاد اور روشن خیال انسان راہ راست سے ہٹا کر حیوانوں کی وادی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات انسان کو عروج آشنا بنا کر فرشتوں سے اونچا مقام دینا چاہتی ہیں ۳۲ مارچ کو ہونے والا عقیدہ توحید سیمینار مغرب کی وادی میں بھٹکے ہوئے آہو کو سوئے حرم لے جانے کی ایک کوشش ہے جس کے انشاءاللہ دور رس ثمرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا مزارات اور مساجد میں دھماکے اور ملک دشمن قوتوں کا کام ہے امن عامہ کو بحال کرنا حکومت کے ابتدائی فرائض میں سے ہے چنانچہ حکومت دہشت گردوں سے آ ہنی ہاتھوں نمٹے ۔ربط ملت کنونشن میں علامہ محمد سلیمان ،ڈاکٹر محمد بشیر مصطفوی،حافظ سدید، حافظ محمد بشیر سدیدی، قاری غلام رسول نقشبندی، کے علاوہ کثیر تعداد میںعلماءاور کارکنان ادارہ صراط مستقیم نے شرکت کی۔