بادامی باغ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے: ڈاکٹر لیاقت قیصر

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسیحی رہنما ریورنڈ ڈاکٹر لیاقت قیصر نے کہا ہے کہ بادامی باغ میں ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ شرپسندوں نے ملک کو دنیا میں بدنام کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا ہم وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام علماءکرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور سیاسی کارکن بھی شکریے کے مستحق ہیں جو ہماری مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جوش کے ساتھ ہوش سے کام لیں اورتوڑ پھوڑ نہ کریں۔