افغانستان میں نیٹو کا ڈرون حملہ، کمانڈر سمیت 3طالبان شہید

12 مارچ 2013
افغانستان میں نیٹو کا ڈرون حملہ، کمانڈر سمیت 3طالبان شہید

 کابل(آن لائن) افغانستان میں ممتاز اداکار نذر محمد مجنوں یار ہلمندی نیٹو کے ڈرون حملے میں دیگر تین طالبان کے ہمراہ مارے گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نذر محمد کے بھائی دلاور نے بتایا کہ ان کے بھائی نذر محمد صوبہ ہلمند میں طالبان کی یرغمالی کے دوران نیٹو کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے نذر محمد کو حکومت کیلئے جاسوسی کے الزام میں یرغمال بنا رکھا تھا انہوں نے کہا کہ طالبان نے نذر محمد کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے خوسکا جارہے تھے۔ دریں اثناء پولیس نے بھی ہلمند میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میںاہم طالبان کمانڈر محمد عالم بھی مارا گیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...