حمید نظامیؒ کی 51ویں برسی پر گورنمنٹ ہائی سکول ٹاون شپ میں تقریب، صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
لاہور (پ ر) بابائے صحافت حمید نظامیؒ کی 51ویں برسی پر گورنمنٹ ہائی سکول ٹاون شپ مین مارکیٹ میں سربراہ ادارہ حافظ غلام حسین کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ قریب میں حمید نظامی کی صحافتی خدمات پر طلباءنے تقاریر کیں انکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ سکول لائبریری کا ایک حصہ حمید نظامیؒ سے متعلق کتابوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا۔