مسلم لیگ ن سے زیادہ کوئی مسیحیوں کا ہمدرد نہیں: میاں نوید انجم

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی میاں نوید انجم نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کی نیک نامی کے خلاف سازش ہے۔ خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے جوزف کالونی کے غمزدہ خاندانوں کا ہاتھ تھام لیا، مسلم لیگ (ن) اپنے مسیحی بھائیوں ان کی بحالی اور آبادکاری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ سانحہ بادامی باغ پر سیاست چمکانا بے شرمی اور ہٹ دھرمی کی بدترین مثال ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے زیادہ کوئی مسیحیوں کا ہمدرد نہیں ہو سکتا۔