پاسپورٹ‘ نادرا آفس کا افتتاحآصف ہاشمی کی شاہدرہ میں انتخابی مہم شروع

12 مارچ 2013

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے شاہدرہ میں پاسپورٹ اور نادرا آفس کا افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ گذشتہ روز سید آصف ہاشمی نے وفاقی اہلیان شاہدرہ کیلئے وزیراعظم پاکستان سے درخواست کر کے جو پاسپورٹ اور نادرا آفس کا قیام حقیقت کا روپ دیتے ہوئے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی جن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں شاہدرہ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔