ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور یٰسین سوہل سے اظہارِ تشکر

12 مارچ 2013

لاہور (پ ر) صدر یوسی 6 چودھری اسلم، نائب صدر آصف رضا صدر انجمن تاجران حسنین آباد اور دیگر اہلِ علاقہ نے نشاط پارک، رابعہ بصری کالج فار گرلز، رفیق شہید کالج، اسلامیہ سکول کی نئی بلڈنگ، اسلامیہ کالج میں شیخ صدیق میموریل ہال کی تعمیر، یو سی 6 میں سیوریج، واٹر سپلائی اور پی سی سی کروانے، اقبال کیمپ کچی آبادی کی لائٹ لگوانے پر ایم این اے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے یٰسین سوہل کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔