صدر زرداری سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں: چودھری سلیم علی

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ 1973ءکے آئین میں صدر مملکت کا اختیار اور کردار متعین کر دیا گیا ہے، اس سے کسی صورت تجاوز نہیں کیا جا سکتا۔ صدر آئینی طور پر کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ عدالت نے دوٹوک اندازمیں صدر زرداری کو ایک عہدہ چھوڑنے کیلئے تاکید کی ہے مگر وہ فیصلے کی پاسداری کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ صدر زرداری براہ راست انتخابات کیلئے جوڑ توڑ اور سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں ۔