ایران کا ملکی ساختہ جدید میزائل تجربہ کرنے کا اعلان

12 مارچ 2013

تہران (آن لائن) ایران نے اندرون ملک تیار کردہ نئے جدید میزائل کا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ایرانی کمانڈر نے بتایا ہے کہ ملکی ساختہ جدید میزائل کا تجربہ 20 مارچ کو رواں مالی سال کے اختتام پر شروع ہونے والی مشقوں کے موقع پر کیا جائے گا۔ بریگیڈئر جنرل احمد رضا کے مطابق میزائل بنانے والے دفاعی ادارے نے میزائل فوج کے حوالے کر دیا ہے اور اسے جلد جنوب مغربی صوبہ خوزی ستان منتقل کیا جائے گا جہاں تین روزہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔