نئی دہلی: زیادتی کیس کے ملزم کی خود کشی، قتل کیا گیا، ورثاء
نئی دہلی(اے ایف پی نیوز ایجنسیاں ) بھارت کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دلّی ریپ کیس کے ملزم رام سنگھ کی جیل میں ہلاکت سکیورٹی کی بڑی ناکامی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔بھارتی دارالحکومت دلّی میں ایک چلتی بس میں گینگ ریپ کے چھ ملزمان میں سے ایک رام سنگھ پیر کو تہاڑ جیل میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کے وکلاء اور اہلخِانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔تہاڑ جیل کے ترجمان سنیل گپتا کے مطابق رام سنگھ نے پیر کی صبح پانچ بجے کمبل کی مدد سے بنائی گئی رسّی کی مدد سے بظاہر خود کو پھانسی لگائی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کے ذریعے معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام سنگھ کی ہلاکت ایسے بھارتی حکام کے لیے بہت شرمندگی کا باعث بنی ہے جو پہلے ہی اس مقدمے کی وجہ سے شدید دباو¿ کا شکار ہیں۔