کانگو: ہیلی کاپٹر کو حادثہ، اقوام متحدہ عملہ کا ایک رکن ہلاک

12 مارچ 2013

کنساشا (اے پی پی) عوامی جمہوریہ کانگو میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں اقوام متحدہ عملہ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی ترجمان کرنل پروسر بیسے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر مشن کے بعد قصبہ کے مغرب سے واپس علاقائی دارالحکومت بوکاﺅ آ رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ نہیں ملا اور فوری طور پر یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ ہیلی کاپٹر میں عملہ کے کتنے ارکان سوار تھے۔