کورم کا مسئلہ‘ سینٹ مجلس قائمہ برائے مذہبی امور کا اجلاس نہ ہو سکا

12 مارچ 2013

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے مذہبی امور کا اجلاس پیر کورم نہ ہونے کے باعث منعقد نہ ہو سکا ۔ اجلاس مےں شرکت کے لئے صرف مجلس قائمہ کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمداللہ آئے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس قائمہ نے حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2013ءکی منظوری نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کےا اور کہا ہے کہ حکومت نے عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حج پالسےی کا اعلان کر دےا۔ پارلیمنٹ کو بھی حج پالےسی کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سےنٹ کی مجلس قائمہ کا اجلاس حج انتظامات 2013ءپر بریفنگ دےنے کے لئے طلب کےا گےا تھا لےکن اجلاس کی کارروائی کورم کی نذر ہو گئی اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر حافظ حمداللہ نے صحافےوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں کسی کو ان اہم معاملات کی پروا نہیں ہے۔ چیئرمین مجلس قائمہ نے کہا کہ 2013ءمیں حج کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانی حجاج کے لئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے 90 ہزار موبائل بغیر ٹینڈر خرےدے گئے۔ وزارت مذہبی امور کے حکام سے اس بارے میں جواب طلب کر رکھا ہے تاہم اس بارے میں سیکرٹری مذہبی امور نے لاعلمی کا اظہار کےا۔