لاہور میں مسیحی بستی پر حملہ، پولیس کی ناقص حکمت عملی نے حالات خراب کئے،
کراچی (خصوصی رپورٹ) لاہور کی مسیحی بستی پر حملہ، پولیس کی ناقص حکمت عملی نے حالات خراب کئے۔ ملزم ساون مسیح کی گرفتاری کو چھپایا گیا۔ حالات کشیدہ ہونے پر ملزم کی حراست کی خبر جاری کی گئی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے۔ مقامی عیسائی رہنماﺅں کی جانب سے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا رنگ دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔