ڈاکٹر عبد القدیر کی جماعت نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

12 مارچ 2013

لاہور ( این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے ٹکٹ کے حصول کےلئے درخواستیں طلب کرلیں ۔قومی اسمبلی کےلئے 25ہزار‘ صوبائی اسمبلی کےلئے 15ہزار‘ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے ٹکٹ کے حصول کےلئے 50ہزار اور اسی طرح مخصوص نشست صوبائی اسمبلی کےلئے 30ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔