وزیراعظم کو بھارت میں روایتی گرمجوشی نہ مل سکی، بی جے پی و دیگر جماعتوں کا سیاہ پرچم اٹھا کرمظاہرہ
کراچی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھارت میں روایتی گرمجوشی نہ مل سکی۔ امت کے مطابق اجمیر شریف کے سجادہ نشین کو بڑی تگ و دو کے بعد استقبال پر آمادہ کیا جا سکا۔ بار ایسوسی ایشنوں اور بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں نے سیاہ پرچم اٹھا کر مظاہرہ کیا۔ انہیں اہلخانہ سمیت ہیلی کاپٹر میں درگاہ تک پہنچایا گیا۔