اسرائیلی جیلوں میں 15 ہزار فلسطینی خواتین ظلم کا شکار ہیں

12 مارچ 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی جیلوں میں 15 ہزار فلسطینی خواتین ظلم کا شکار ہیں ۔ امت کے مطابق ان میں بچیاں اور 70 سالہ بوڑھی عورتیں شامل ہیں ۔ رہائی کے عوض بھاری ”جرمانہ“ وصول کیا جاتا ہے۔ مرد قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے۔ تشدد سے جاں بحق قیدیوں کی نعشیں بھی حوالے نہیں کی جاتیں۔