صدر کراچی بار کی عدالتی امور میں مداخلت، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ججز کا کام سے انکار

12 مارچ 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) صدر کراچی بار کی عدالتی امور میں مداخلت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ججز نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ججز نے صدر کراچی بار نعیم قریشی کیخلاف تحریری شکایت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔ ججز نے نعیم قریشی کی عدالتی امور میں مداخلت، ججز اور عملے سے ناروا سلوک کی تحریری شکایت کی ۔ شکایت میں ججز نے موقف اختیار کیا کہ صدر کراچی بار ججز سے بدتمیزی، کام میں مداخلت اور عدالتی عملے کو تنگ کرتے ہیں۔ تحریری شکایت میں جج نے نعیم قریشی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت مانگی۔