بلوچستان میں نگران وزیراعلی کیلئے عیسیٰ جان، نواب غوث بخش باروزئی کیپٹن (ر) فرید احمد کے ناموں پر غور

12 مارچ 2013

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ کےلئے تین مختلف ناموں پر اسلام آباد کے ایوان بالا میں غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سے قابل اعتماد ذرائع نے ٹیلی فون پر این این آئی کو بتایا قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں 16 مارچ کو رات 12 بجے ختم ہوجائینگی اور 17 مارچ کو نگران وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے نگران وزیراعلیٰ حلف اٹھائیں گے جن تین ناموں پر اسلام آباد کے ایوان بالا اور درپردہ قوتوں میں غور کیا جا رہا ہے ان میں ریٹائرڈ بیورکریٹ کیپٹن (ر) فرید احمد زئی اور پرنس عیسیٰ جان اور سابقہ نگران صوبائی وزیر نواب غوث بخش باروزئی کے نام شامل ہے۔