نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے دیدار حسین شاہ حسےن ہارون‘ قاضی فضل احمد کے نام زیر غور

12 مارچ 2013

 کراچی ( آن لائن )سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لئے حکومت نے اپوزیشن اورقائد حزب اختلاف نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں،سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے لیے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈرسید سردار احمد نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروں سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں ۔ اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ قائد حزب اختلاف سید سرداراحمد نگران کے قیام کے حوالے سے کسی بھی وقت باضابطہ خط ارسال کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خط کا مسودہ تیارکرلیا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈرسے نگران وزیراعلی کے لئے دونام طلب کئے جائیں گے ادھرقائد حزب اختلاف سیدسرداراحمد نے سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈرجام مدد علی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے نگران وزیراعلی کے نام پر مشاورت کی ہے۔ سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لئے سیاسی حلقوں میں زیرگردش ناموں میں ریٹائرڈ جج‘ بیوروکریٹس اور ڈپلومیٹس کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوقع نگران وزیراعلی کے لئے جسٹس ریٹائرڈ سید دیدارحسین شاہ ‘ قاضی فضل اللہ اور حسین ہارون سمیت دیگر نام شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد کو ٹیلی فون کیا اور نگران وزیراعلیٰ کے لئے 2 نام مانگ لئے۔ سید سردار احمد نے کہا ہے کہ بدھ کو اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے نام دیں گے۔