بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کا بیڑہ غرق کر دیا: راگنی
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکار مل کر کام کریں تو دونوں کا فائدہ ہو گا‘ مشترکہ فلم سازی پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ صرف بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ گلوکارہ راگنی نے کہا کہ پاکستانی سینماﺅں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی وجہ سے پاکستانی شائقین کا رجحان بھی بھارتی فلموں کو پسند کرنے کی جانب زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذمہ داران بھارت کے ساتھ مل کر فلم سازی کریں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے پاکستانی انڈسٹری کے حالات کو بھی بہتر کیا جا سکے گا۔