منافق لوگوں کو پسند کرتی ہوں نہ خوشا مد پسند ہوں: سٹیج اداکارہ زارا اکبر

12 مارچ 2013

لاہور(آئی اےن پی)سٹیج اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ منافق لوگوں کو پسند کرتی ہوں اور نہ ہی خوشا مد پسند ہوں ‘ سٹیج ڈراموں میں فحاشی کی ذمہ دار اداکارائیں نہیں بلکہ ڈرامہ پروڈیوسرز اور ہدایتکار ہوتے ہیں ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران زارا اکبر نے کہاکہ اگر سٹیج ڈراموں سے فحاشی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے تو اداکاراﺅں پر پابندیاں لگانے کے بجائے ڈرامے لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی کیونکہ جب وہ ڈرامے میں کوئی ایسا سین ہی نہیں رکھیں گے تو پھر ڈراموں سے فحاشی بھی خود بخو د ختم ہوجائے گی ۔