پاکستانی ٹی وی انڈسٹری بہت مضبوط ہے:اداکارہ بشری انصاری

12 مارچ 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ اگر فنکاروں کو ان کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈرامہ پروڈیوسرز خود ایک ایک قسط کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں اگر ہم نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے تو ہمیں بتایا جائے کہ یہ کون سا جرم ہے ‘ اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے کیونکہ اس کے بغیر انسان کا نظام زندگی چلانا مشکل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری بہت مضبوط ہے اور تمام پروڈیوسرز کو چاہئے کہ وہ فنکاروں کو ان کا حق دیں جس کا یقیناً پروڈیوسرز کو بھی فائدہ ہو گا۔