ہیروئن سے کم کردار ادا نہیں کروں گی: نور
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں ہیروئن سے کم کوئی کردار ادا نہیں کروں گی‘ بوڑھی اداکاراﺅں کو چاہئے کہ وہ ہیروئن کی بجائے فلموں میں ”ماں“ کا رول ادا کریں۔ اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ میں نے جتنی فلموں میں بھی کام کیا ہے اپنی کارکردگی سے ثابت کر چکی ہوں کہ میں ایک بہترین اداکارہ ہوں اس لئے فلموں میں ہیروئن سے کم کوئی رول ادا نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کیلئے بھی مجھے آفرز ہو رہی ہیں مگر مصروفیات کی وجہ سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی۔