فلم انڈسٹری کوبچانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا

12 مارچ 2013

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ رےشم نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا صفایا ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا ورنہ کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم فلم انڈسٹری کو قریب سے دیکھیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر گزرتے دن میں انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور کچھ لوگ ایک دو فلمیں بنا کر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم نے انڈسٹری کو کھڑا کر دیا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں اگر ہم نے انڈسٹری کا صفایا ہونے سے بچانا ہے تو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔