پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے ہاتھوں کچھ نہیں آئیگا: صوفیہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کرنیوالوں کے ہاتھوں میں کچھ نہیں آئیگا‘ میں ہر گزرتے دن میں کامیابی کی منازل طے کر رہی ہوں اور میرے خلاف ہونیوالی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بروقت میرے خلاف پراپیگنڈے کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہوتے ہیں اور ان کا مقصد مجھے فیشن اور شوبز انڈسٹری سے آﺅٹ کرانا ہے لیکن وہ پہلے کامیاب ہوئے نہ ہی آئندہ ہوں گے۔