پیپلز پارٹی علماءمشائخ ونگ کا جوزف کالونی کا دورہ ‘مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

12 مارچ 2013

لاہور (پ ر) پیر صفدر شاہ گیلانی صدر پی پی پی علماءمشائخ ونگ پنجاب ڈاکٹر بدر منیر سیفی، مفتی آصف نعمانی، علامہ احمد شاہ ہمدانی، مفتی علی اصغر قادری، علامہ احمد شکیل صدیقی، غلام شریف القادری و دیگر علماءمشائخ پاکستان کی پیپلز پارٹی نے جوزف کالونی کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر جے سالک اور علاقے کے دیگر اقلیتی نمائندوں اور متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کیا۔