جنوبی افریقہ کے خلاف دوران میچ امپائرز کے متنازعہ فیصلے

12 مارچ 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ امپائرز کی جانب سے پاکستان کے خلاف متنازعہ فیصلے دینے کے خلاف آئی سی سی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تھرڈ امپائرز کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم ذرائع کے مطابق تھرڈ امپائرز کی جانب سے اگر محمد حفیظ اور بعض دوسرے دیگر فیصلے میرٹ پر کئے جاتے تو میچ کا رزلٹ کچھ اور بھی ہو سکتا تھا۔