وزیراعلیٰ نے میرٹ پالیسی کو ہمیشہ فوقیت دی ہے: رانا مشہود

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پالیسی کو اپناتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں، موجودہ 10 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے 50 ہزار طلباءکو وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ موجودہ مالی سال کے دوران سوا لاکھ لیپ ٹاپ ذہین طلباءمیں تقسیم کئے جائیں گے اور انتخابات میںکامیابی کے بعد اگلے مالی سال کے دوران سوا لاکھ لیپ ٹاپ کی بجائے تین لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں تقسیم کریں گے پانچ سال کے دوران پنجاب حکومت کے تعلیمی میدان میں اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 5سال کے دوران 50 کالجز قائم کئے ہیں جن میں سے 12 لاہور میں کھولے ہیں۔