بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

12 مارچ 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 2013ءکی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ چیمپئن شپ کراچی کلفٹن سی ویو میں 19 سے 21 اپریل تک ہوگی۔ سیکرٹری پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔ چیمپئن شپ میں آرمی، ائرفورس، پولیس، واپڈا، ریلویز، نیوی، ایچ ای سی، سندھ، پنجاب، خیبر پی کے ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، اے جے کے ، لمز یونیورسٹی، ایل جی ایس اور ٹی سی ایس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انعامی رقم 2 لاکھ روپے رکھی گئی جو کامیاب ٹیموں میں میڈلز کے ساتھ تقسیم کی جائے گی۔