یو ایس ایڈ کا بجلی تقسیم پروگرام تمام تقسیم کار کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے:میپکو

12 مارچ 2013

ملتان (پ ر) یو ایس ایڈ بجلی کی تقسیم کا پروگرام (PDP)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سمیت پاکستان حکومت کی ملکیت میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی حمایت کرتا ہے ۔ یو ایس ایڈ بجلی کی تقسیم کا پروگرام اور میپکو کے توانائی بچاﺅ پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے استعمال کئے جانے والے نقشہ جات پاکستان کے ان علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں جن کا بجلی کی تقسیم کا نظام احاطہ کرتا ہے نہ کہ ملک کی حاکمانہ سرحدوں کی ۔