انٹر بنک ٹورنامنٹ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے جیت لیا

12 مارچ 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کی ٹیم نے سٹیٹ بنک لاہور کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سٹیٹ بنک آف پاکستان انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل جمخانہ کرکٹ گرا¶نڈ باغ جناح لاہور میں کھیلا گیا جس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کے کپتان نے ٹاس جیت کر سٹیٹ بنک لاہور کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سٹیٹ بنک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 169 رنز کا مجموعہ حاصل کیا جس میں جنید علی کے 59 رنز اور مبین حمید کے 33 رنز شامل تھے۔ پنجاب پراونشل کی جانب سے محمد وحید نے تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کی ٹیم نے ہدف 18.5 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ جمہ خان نے 50رنز بنائے جبکہ آل را¶نڈر محمد وحید نے 46 رنز بنائے اور آ¶ٹ نہیں ہوئے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے محمد محسن اور ظفر گوہر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وحید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک قاضی عبدالمقتدر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل بھی موجود تھے۔