جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے 15 مارچ کو

12 مارچ 2013

سنچورین (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 5 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، اس سے قبل میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 125 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 مارچ کو جوہانسبرگ، چوتھا میچ 21 مارچ کو ڈربن جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 24 مارچ کو بنونی میں کھیلا جائیگا۔