لاہور سٹاک مارکیٹ کا سرمایہ کاروں کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

12 مارچ 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکس چینج نے اپنے سرمایہ کاروں کو سہولت کے لئے مفت ایس ایم ایس الرٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جو ملک کو کیپٹل مارکیٹ میں سنگ میل ہے کیونکہ اس سروس کو لاہور سٹاک ایکسچینج نے سب سے پہلے شروع کیا ہے۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی آفتاب احمد چودھری نے کہا کہ ایسی سروس کا مقصد سرمایہ کاروں کے سب اکاو¿نٹس میں شیئرز کی ناجائز خریدوفروخت کی روک تھام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سرمایہ کاروں نے اس حوالے سے کافی دفعہ شکایت درج کرائی تھی کہ بعض بروکر ان کو بتائے بغیر ان کے سب اکاو¿نٹس میں پڑے ہوئے شیئرز کی بلااجازت خریدوفروخت کرتے ہیں جس پر لاہور سٹاک ایکس چینج نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے اس سروس کا آغاز کیا ہے۔ جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کے حصص کی خریدوفروخت کے بارے میں ان کے موبائل فونز پر لاہور سٹاک ایکس چینج کی جانب سے فوری طور پر ایس ایم ایس بھیج دیا جائے گا۔