سمیڈا کی آئی ٹی کی ترقی کے موضوع پر مشاورتی کانفرنس
لاہور ( کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ”سمیڈا“ کے زیر اہتمام گزشتہ روز انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی کے موضوع پر ایک مشاورتی کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا نے کی۔ کانفرنس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ ایس ایم ایز کے مالکان اور اعلیٰ سطح کے ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔