ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع

12 مارچ 2013

بارباڈوس (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کنگسٹن اوول، برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔