مچھلی اور اسکی مصنوعات کی برآمدات 17 ارب روپے سے متجاوز
کراچی ( آئی این پی)مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ایکسپورٹ سترہ ارب روپے سے بڑھ گئی ،یورپی یونین کی عائد پابندی اٹھنے سے سالانہ دس ارب روپے کی مصنوعات مزید برآمد ہوسکے گی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں تیرہ فیصد اضافے سے سترہ ارب پچیس کروڑ روپے کی فش پراڈکٹس برآمد کی گئیں جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں سوا پندرہ ارب روپے پر موجود تھی،ماہرین کے مطابق یورپی یونین کی پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ دستیاب ہو گی۔