امریکہ سے درآمد شدہ ڈیری گائے پر سیمینار

12 مارچ 2013

لاہور (پ ر) آواری ہوٹل لاہور میں ڈیری اور لائیو سٹاک سے متعلق کانفرنس کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں ڈیری فارمرز، چھوٹے اور بڑے کارپوریٹ فارمز کے مالکان، وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندگان، این جی اوز، یو ایس ایڈ، یو ایس ڈی اے اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے اراکین، ڈیری مصنوعات تیار کرنے والے بڑے صنعت کاروں، ڈیری سے متعلق خدمات فراہم کرنے والوں، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، ڈویلپمنٹ ایجنسیز اور زرعی ماہرین سمیت دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔