تھرکول منصوبہ: سندھ حکومت کے شیئرز میں 11 فیصد اضافے کی منظوری

12 مارچ 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کابینہ نے تھرکول منصوبے میں صوبائی حکومت کے شیئرز میں 11 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے معاہدے کے تحت سندھ حکومت کا شیئر 40 اور اینگرو کا 60 فیصد تھا۔کابینہ فیصلے کے تحت اب سندھ حکومت کا شیئرز 51 اوراینگرو کا 49 فیصد ہو گا۔ کابینہ نے تھرکول اینگرو انرجی کمپنی کی بھی منظوری دیدی۔ کمپنی کے انتظامی امور اینگرو کے سپرد کر دیئے گئے۔