صحافی، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدور رہنما عملی جہاد کر رہے ہیں:سلمان بٹ

12 مارچ 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے سرپرست اعلی حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ جو شخص خدا کے راستے پر نکلتا ہے وہ جہاد کر رہا ہے۔ صحافی، اساتذہ، ڈاکٹر، مزدور یونین کے لیڈر جو انسانیت کی خدمت کے لئے نکلتے ہیں وہ عملی جہاد کے مترادف ہیں وہ گزشتہ روز واپڈا پیغام یونین کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر این ایل ایف کے صد شمس الرحمان سواتی، خواجہ ظہور بٹ ، ملک یوسف، چودھری مختار سولنگی، ملک عبدالعزیز، مرزا رﺅف، ملک ناصر حیات، خالد خانزادہ، ملک اسلم، عثمان غنی ڈار، عظمت لودھی، محبوب رضوی، ڈاکٹر مسعود عمر کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے درجنوں عہدیداران موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ ہائیڈرو یونین کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔