نوویک جوکووچ پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں

12 مارچ 2013

کیلیفورنیا (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے پری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز، کیلیفورنیا میںجاری مینز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو 6-0، 5-7 اور 6-2 سے شکست دیکر تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں برطانوی ٹینس اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے روس کے ایوجنے دونسکوئے کو پہلے سیٹ میں 5-7 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ میزبان ثام قیوری نے کروشیا کے آئیو کارلوچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔