آل کراچی دین محمد بینفٹ فٹ بال ٹورنامنٹ

12 مارچ 2013

کراچی (اے پی پی) ساحل محمڈن فٹ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام آل کراچی دین محمد بینفٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز 24 مارچ 2013ءسے لانڈھی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی نمبر 5 میں ہو گا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی کی 32 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے فٹ بال کلبوں سے ٹورنامنٹ سیکرٹری ابوالحسن سے جلد از جلد رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔