درسگاہیں معاشی ترقی کیلئے کاروباری منتظم بھی تیار کریں: وائس چانسلر جی سی یو

12 مارچ 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستانی درسگاہوں کو معاشی ترقی کیلئے بینکرز‘ سائنسدان‘ ڈاکٹرز اور صحافی ہی نہیں بلکہ کاروباری تنظیم کار بھی تیار کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے شعبہ معاشیات کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درسگاہوں کو چاہئے کہ اپنے فارغ التحصیل طلباءکے 15 فیصد کو انٹرپرینور بنائیں۔ تقریب سے شعبہ معاشیات کے چیئرپرسن آصف سعید‘ ازیر احسن‘ الماس حیدر‘ عامر ہاشمی‘ ڈاکٹر شہریار خالد‘ اعجاز ناصر‘ کاشف الحق‘ فرخ محمود خان‘ نبیل ہاشمی‘ عاصم قادری‘ احمد نواز سکھیرا‘ پروفیسر ڈاکٹر ظہور حسن‘ امتیاز خالد نے بھی خطاب کیا۔