انجمن تاجران کا سٹینڈنگ کمیٹیاں برائے کامرس کے ارکان کے اعزاز میں استقبالیہ

12 مارچ 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹیوں برائے کامرس کے اراکین کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیے میں سینیٹر اسلام الدین شیخ، ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر عبدالحسیب اورخواجہ سہیل منصور نے خصوصی شرکت کی۔آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، صدر میاں عبدالمنان،سیکرٹری جنرل نعیم میر،صدرانجمن تاجران اسلام آباد اجمل بلوچ،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ،صدر انجمن تاجران سندھ عبدالقیوم قریشی،صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ،صدر انجمن تاجران پنجاب چوہدری محبوب سرکی اورصدر انجمن تاجران آزاد کشمیر عبدالرزاق خان سمیت پاکستان بھر کے ضلعی ،تحصیل اور ٹاو¿ن کے تاجر نمائندے بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔