تبلیغی اجتماع کے موقع پر کوئٹہ تا رائیونڈ خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ

12 مارچ 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر رائیونڈ میں منعقد ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر کوئٹہ تا رائیونڈ تک آج سے رائیونڈ سپشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو کوئٹہ سے دن بارہ بجے روانہ ہوکر اگلے روزدن بارہ بجے رائیونڈ پہنچے گی۔